ایئر پورٹ کے رن وے کی اپ گریڈیشن منصوبہ سرد خانے کی نذر

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی جناح ایئر پورٹ کے مرکزی رن وے کی اپ گریڈیشن نہیں کرسکی.


Tufail Ahmed August 14, 2012
کام گذشتہ سال جون میں شروع ہونا تھا، 4ہزار ملین روپے بھی مختص کیے گئے تھے (فوٹو : ایکسپریس)

PESHAWAR: پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی جناح ایئر پورٹ کے مرکزی رن وے کی اپ گریڈیشن نہیں کرسکی جبکہ یورپی یونین نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو پاکستان کے بین الاقوامی ایئر پورٹس کے رن وے کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈکرنے ہدایت کی تھی تاکہ ایوی ایشن انڈسٹریز میں متعارف کرائے جانے والے جدید ترین بڑے مسافر ایئرکرافٹس اور کارگو طیارےA.380کی پاکستان آمدورفت کو یقینی بنایا جاسکے،

ذرائع نے بتایاکہ کراچی کے جناح ایئر پورٹ کا رن وے3200کلومیٹر اور45میٹر تک توسیعی کا فیصلہ کیاگیا تھا، پہلے مرحلے میں کراچی ایئر پورٹ کا رن وے جبکہ دوسرے مرحلے میں لاہور ایئر پورٹ اور کوئٹہ ایئر پورٹ کے رن وے کی بھی اپ گریڈیشن کرنی تھی تاکہ ان ایئر پورٹس کے رن وے پر بڑے ایئرکرافٹس کی آمدورفت ہوسکے،

سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر پلاننگ ڈویژن نے رن وے کی اپ گریڈیشن کیلیے4ہزار ملین روپے بھی مختص کیے تھے یہ کام گذشتہ سال جون میں شروع ہونا تھا، ذرائع کے مطابق کراچی ایئر پورٹ کا ایک رن وے ڈی فیوز (قابل مرمت) ہے جس کی اپ گریڈیشن لازمی ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں