خفیہ ایجنسی سے متعلق بیان پر جسٹس شوکت صدیقی کو شوکاز نوٹس

جسٹس شوکت عزیزصدیقی کو 28 اگست تک جواب داخل کرانے کی ہدایت


ویب ڈیسک August 01, 2018
جسٹس شوکت صدیقی کی تقریرکے بعد چیف جسٹس آف پاکستان نے ان کی تقریرکا نوٹس لیا تھا: فوٹو:فائل

سپریم جوڈیشل کونسل نے خفیہ ایجنسی کی عدالتی معاملات میں مداخلت سے متعلق بیان پرجسٹس شوکت عزیز صدیقی کو شوکازنوٹس جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے خفیہ ایجنسی کی عدالتی معاملات میں مداخلت کے بیان پراسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئرجج جسٹس شوکت صدیقی کو شوکازنوٹس جاری کردیا۔ جسٹس شوکت عزیزصدیقی کو 28 اگست تک جواب داخل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خوف و جبر کی فضا کی ذمہ دار عدلیہ بھی ہے

جسٹس شوکت صدیقی کی تقریرکے بعد چیف جسٹس آف پاکستان نے ان کی تقریرکا نوٹس لیا تھا اورپاک فوج نے بھی جسٹس شوکت عزیزکے الزامات کوریاستی اداروں کے لیے انتہائی سنگین قراردیتے ہوئے تحقیقات اور کارروائی کرنے کی درخواست کی تھی، جس پرشوکت صدیقی نے چیف جسٹس کواپنے خط میں کہا تھا کہ جوحقائق بیان کیے اس پرکمیشن بنایا جائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سپریم کورٹ جسٹس شوکت صدیقی کے سنگین الزامات پر کارروائی کرے، ترجمان پاک فوج

واضح رہے کہ جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے خفیہ ایجنسی پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ خوف وجبرکی فضا کی ذمہ دارعدلیہ بھی ہے جب کہ میڈیا والے بھی گھٹنے ٹیک چکے ہیں اور سچ نہیں بتا سکتے، میڈیا کی آزادی بھی بندوق کی نوک پر سلب ہوچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں