پاکستان میں آنکھوں کے پہلے بینک کا افتتاح

آئی بینک کی تعمیر سے قرنیہ کے عطیات حاصل کرنے میں آسانی ہوگی، صدر الشفا ٹرسٹ


ویب ڈیسک August 01, 2018
آئی بینک کی تعمیر سے قرنیہ کے عطیات حاصل کرنے میں آسانی ہوگی، صدر الشفا ٹرسٹ فوٹو:فائل

ملک کے پہلے آئی بینک کا افتتاح کر دیا گیا۔

راولپنڈی میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الشفا ٹرسٹ کے صدر جنرل ریٹائرڈ حامد جاوید نے کہا کہ الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال میں غیر ملکی این جی او کے تعاون سے عالمی معیار کا آئی بینک تعمیر کیا گیا ہے۔

جنرل ریٹائرڈ حامد جاوید کا کہنا تھا کہ اس آئی بینک کی تعمیر سے قرنیہ کے عطیات حاصل کرنے میں آسانی ہوگی اور آنکھوں کے عطیات بین الاقوامی معیار کے مطابق محفوظ بنائے جا سکیں گے، الشفا آئی ہسپتال میں ہر ماہ 80 سے زائد قرنیہ ٹرانسپلانٹ کیے جاتے ہیں، آئی بینک کی سہولت سے ٹرانسپلانٹ کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں