نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں شہبازشریف کو پھر طلب کرلیا

نیب نے شہبازشریف کو پاور کمپنی کیس میں بھی طلب کررکھا ہے


ویب ڈیسک August 01, 2018
نیب لاہور نے شہبازشریف کی طلبی کا نوٹس ان کی رہائش گاہ پربھجوادیا ہے۔ فوٹو:فائل

نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف کو ایک بار پھر طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف کونیب لاہورنے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں تحقیقات کیلیے 20 اگست کوطلب کرلیا جب کہ پاورکمپنی کیس میں بھی شہبازشریف کو20 اگست کوطلب کررکھا ہے۔ نیب لاہورنے شہبازشریف کی طلبی کا نوٹس ان کی رہائش گاہ پربھجوادیا ہے۔

واضح رہے کہ صاف پانی سمیت پنجاب کمپنیزمیں مبینہ کرپشن کی تحقیقات میں شہبازشریف 2 مرتبہ نیب میں پیش ہوچکے ہیں جب کہ پنجاب پاور کمپنی کرپشن کیس میں اپنا بیان بھی ریکارڈ کراچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں