جنوبی افریقہ نے گریم اسمتھ کی جگہ الویرو پیٹرسن کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

اسمتھ کو بائیں ٹخنے کی سرجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے دستبردار ہونا پڑا۔


AFP May 15, 2013
اسمتھ کو بائیں ٹخنے کی سرجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے دستبردار ہونا پڑا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

جنوبی افریقہ نے انجرڈ گریم اسمتھ کی جگہ الویرو پیٹرسن کو چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

32 سالہ الویرو ٹیسٹ اوپننگ بیٹسمین ہیں، وہ جنوری 2012 سے کوئی ون ڈے میچ نہیں کھیل سکے تاہم چیف سلیکٹر اینڈریو ہلڈچ کا کہنا ہے کہ ہم نے اسمتھ کی جگہ ان جیسا ہی بیٹسمین منتخب کیا، وہ ٹیسٹ قائدکے بیٹنگ پارٹنر بھی ہیں۔ اسمتھ کو بائیں ٹخنے کی سرجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے دستبردار ہونا پڑا۔

الویرو پیٹرسن نے صرف 17 ون ڈے میچز کھیلے جس میں31.21 کی اوسط سے437 رنز اسکور کیے،اس میں 4 ففٹیز بھی شامل ہیں، ہلڈچ کا کہنا ہے کہ الویرو انگلش کاؤنٹی سمرسیٹ کی جانب سے کھیل رہے اور اچھی فارم میں ہیں، گذشتہ برس دورئہ انگلینڈ کے دوران بھی انھوں نے اچھا پرفارم کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔