بائیں ہاتھ سے کام کرنیوالے ذہین ہوتے ہیںفصاحت محی الدین

ہرسال 13 اگست کو دنیا کے مختلف ممالک میں بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے افراد کا دن منایا جاتا ہے.


Staff Reporter August 14, 2012
دنیا میں13 فیصد افراد بائیں ہاتھ سے کام کرتے ہیں،صدر لیفٹ ہینڈرز کلب

بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے افراد ذہین،سلیقہ مند اور کچھ کر گزرنے کے اہل ہوتے ہیں اور دنیا میں ان کی تعداد 13 فیصد ہے،یہ بات لیفٹ ہینڈرز کلب پاکستان کے صدر فصاحت محی الدین نے بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے افراد کے عالمی دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ہر سال 13 اگست کو دنیا کے مختلف ممالک میں بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے افراد کا دن منایا جاتا ہے،

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ یہ دن منایا جا رہا ہے تاکہ ایسے تمام افراد کو جو بائیں ہاتھ سے لکھتے اور کام کرتے ہیں انھیں ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جاسکے اور ان کے درمیان سوشل نیٹ ورکنگ قائم کی جاسکے،کلب کے جنرل سیکریٹری علی حسن ساجد نے کہا کہ دنیا کے کامیاب اور امیر ترین افراد میں بائیں ہاتھ سے کام کرنے والوں کی تعداد نمایاں ہے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں