پی ٹی آئی اجلاس پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کے نام فائنل نہ ہوسکے

آج پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کے ناموں کا فیصلہ ہوجائے گا، نعیم الحق


ویب ڈیسک August 01, 2018
جہانگیر ترین نے پارٹی قیادت کو آزاد امیدواروں کے ساتھ رابطوں میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔ فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کے امیدواروں کے نام آج بھی فائنل نہ ہوسکے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کے امیدواروں پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی ، چوہدری سرور، شفقت محمود، نعیم الحق اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔

مشاورتی اجلاس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان وفاق، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت کی گئی، پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے پارٹی قیادت کو آزاد امیدواروں کے ساتھ جاری رابطوں میں پیش رفت سے آگاہ کیا تاہم صوبوں کے گورنرز اور وزرائے اعلیٰ کے نام آج بھی فائنل نہ ہوسکے۔

پنجاب کی وزارت اعلی کے لئے تحریک انصاف کے 5 امیدوار علیم خان، فواد چوہدری ، یاسمین راشد، محمود الرشید اور میاں اسلم اقبال میدان میں ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں نئے وزیراعلی کے لئے عاطف خان، پرویز خٹک اور اسد قیصر کے نام زیرغور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں حکومت بنانے کیلیے پی ٹی آئی نے مطلوبہ نشستیں حاصل کرلیں

ذرائع نےدعوی کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے گورنر کے لئے ارباب شہزاد کا نام فیورٹ ہے جب کہ بلوچستان کے گورنرکے لئے یارمحمدرند کے نام پر غور کیا جارہا ہے اور ممکنہ طور پر ان ناموں کا اعلان کل کردیا جائے گا۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعا ت نعیم الحق کا کہنا ہے کہ آج وزرائے اعلیٰ کے ناموں کا فیصلہ ہوجائے گا۔ ذرائع کے مطابق پہلے پنجاب پھر خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلی کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ پنجاب کی وزارت اعلی کے لئے تحریک انصاف کے پانچ امیدوار میدان میں ہیں جن میں علیم خان، فواد چوہدری ، یاسمین راشد، محمود الرشید اور میاں اسلم اقبال شامل ہیں جب کہ خیبرپختونخوا سے عاطف خان، پرویز خٹک اور اسد قیصر شامل ہیں۔

نمبر گیم پر بات کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ ایم کیو ایم سے بات چل رہی ہے ،اختر مینگل گروپ کی شمولیت سے نمبر پورے ہو جائیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں