اسپاٹ فکسنگ کیس شاہ زیب حسن کی اپیل پر فریقین کے دلائل مکمل

کرکٹر کے میسجز اور آڈیو کا جائزہ لینے کے بعد ٹریبیونل فیصلہ سنائے گا


Sports Reporter August 01, 2018
کرکٹر کے میسجز اور آڈیو کا جائزہ لینے کے بعد ٹریبیونل فیصلہ سنائے گا فوٹو:فائل

اسپاٹ فکسنگ کیس میں شاہ زیب حسن کی اپیل پر فریقین کے دلائل مکمل ہوگئے۔

اسپاٹ فکسنگ کیس میں شاہ زیب حسن کی جانب سے سزا میں کمی کیلیے اپیل پر فریقین کے وکلاء نے دلائل مکمل کر لیے، کرکٹر کے میسجز اور آڈیو کا جائزہ لینے کے بعد ٹریبیونل فیصلہ سنائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ زیب کا بے گناہی پر اصرار جاری

پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا کہ شاہ زیب نے 10 لاکھ جرمانہ میں کمی کی بھی اپیل کر رکھی ہے۔ پی سی بی نے تین شقوں کی خلاف ورزی پر ایک سال کی سزا کو تین سال کرنے کی درخواست کی ہے۔ پی سی بی اور کرکٹر کے وکلا کے دلائل مکمل ہو گئے ہیں، اگلی سماعت میں ٹربیونل شاہ زیب کے میسیجز اور آڈیو کا جائزہ لے گا جس کے 7 روز کے بعد تک فیصلہ متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں