افغانستان خودکش حملے اور دھماکے نیٹو کے8فوجیوں سمیت15ہلاک متعدد زخمی

قندھار میں سڑک کنارے دھماکے میں عورتیں اور بچے بھی مارے گئے، بارود سے بھرے ٹرک سے خودکش حملہ ہلمند میں کیا گیا۔


APP May 15, 2013
کچھ برطانوی فوجی افغانستان میں 2015 میں بھی رہیں گے تاکہ اتحادی فوجوں کا انخلا محفوظ طریقے سے مکمل ہو سکے، برطانوی وزیر دفاع. فوٹو: فائل

افغانستان میں خودکش بم دھماکوں میں نیٹو کے 8 فوجیوں سمیت 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ قندھار میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 5 امریکی فوجیوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں تاہم کسی گروپ نے ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ دوسرا واقعہ جنوبی صوبے ہلمند میں پیش آیا جہاں شدت پسندوں نے بارود سے بھری ایک گاڑی جارجیا کے ملٹری بیس سے ٹکرا دی جس سے3 فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔



واضح رہے کہ جارجیا نیٹو کا اتحادی ملک ہے اور اس وقت افغانستان میں جارجیا کے تقریباً ڈیڑھ ہزار فوجی موجود ہیں جبکہ 2009ء سے اب تک اس کے 27 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔ ادھر لندن میں برطانوی وزیر دفاع فلپ ھمائونڈ نے کہا ہے کہ کچھ برطانوی فوجی افغانستان میں 2015 میں بھی رہیں گے تاکہ اتحادی فوجوں کا انخلا محفوظ طریقے سے مکمل ہو سکے، انہوں نے پارلیمنٹ کوبتایا کہ برطانوی فوجی 6 ماہ تک افغانستان میں رہتے ہیں تاہم اس سال اکتوبر میں تعینات کئے جانیوالے فوجی آٹھ ماہ تک رکھے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔