
تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے بھارتی کرکٹرز اور اداکار کو دعوت نامہ بھیجے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے بالی ووڈ اسٹار عامر خان، لیجنڈ کرکٹر سنیل گواسکراور نوجوت سنگھ سدھو کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے جب کہ دیگر ممالک سے بھی اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔
واضح رہے تحریک انصاف عمران خان کی وزارت عظمیٰ کی تقریب حلف برداری میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت تمام سارک ممالک کے سربراہان کو مدعو کرنے پر غور کررہی ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ دفتر خارجہ کی جانب سے ہونا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔