نوابشاہ میں انتخابی دھاندلیوں کا نوٹس لیا جائے رابطہ کمیٹی

پولنگ کے دن بوگس ووٹ بھگتائے گئے، کارکنوں کا قتل کھلی دہشتگردی اور قابل مذمت ہے، بیان.

پولنگ کے دن بوگس ووٹ بھگتائے گئے، کارکنوں کا قتل کھلی دہشتگردی اور قابل مذمت ہے، بیان. فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نوابشاہ میں ایک سیاسی جماعت کی پولنگ کے دن کھلی دہشتگردی، فائرنگ کرکے ایم کیو ایم کے متعددکارکنوں کوشہید اور زخمی کرنے کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نوابشاہ میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا فوری سدباب اورانتخابی دھاندلیوں کا نوٹس لیا جائے۔

اپنے مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ نوابشاہ میں پولنگ کے دن سیاسی جماعت نے پولنگ اسٹیشنوں پر قبضے کیے،بوگس ووٹ بھگتائے اور ایم کیوایم کی فتح طاقت کے بل بوتے پر شکست میں تبدیل کردی۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سیاسی جماعت نے پولنگ کے دن ایم کیو ایم کے 2کارکنوں اور پولنگ کے دوسرے روز3کارکنوں کو قتل اور متعدد کو زخمی کیا ۔فائرنگ کے واقعات اور شہر میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی ذمے داری سیاسی جماعت پر عائد ہوتی ہے۔




جو اپنی شکست کے خوف میں مبتلا ہو کرکھلی دہشتگردی پراتر آئے۔ رابطہ کمیٹی نے نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ نوابشاہ میں خراب امن وامان کی صورتحال پر قابو پایا جائے، انتخابی دھاندلیوں،سیاسی جماعت کے ہاتھوں ایم کیو ایم کے کارکنوں کی شہادت اور متعدد کو زخمی کرنیکا نوٹس لیا جائے۔ حق پرست امیدواروں کی شکایات اور تحفظات کا ازالہ کیا جائے۔
Load Next Story