عازمین حج کے پاسپورٹ رواں ماہ تیار کرلیں گے ڈی جی پاسپورٹ

روزانہ 20 ہزار پاسپورٹ بنائے جارہے ہیں، مشکلات نہیں پیش آئیں گی،ذوالفقارچیمہ

روزانہ 20 ہزار پاسپورٹ بنائے جارہے ہیں، مشکلات نہیں پیش آئیں گی،ذوالفقارچیمہ فوٹو: فائل

ڈائریکٹرجنرل پاسپورٹس اینڈامیگریشن ذوالفقار چیمہ نے کہاہے کہ رواں ماہ کے آخرتک عازمین حج کے تمام پاسپورٹس تیارکرلیے جائیں گے۔

اس سلسلے میں حج پر جانے کے خواہش مند افراد کو پاسپورٹس کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہیںکرنا پڑے گا۔




گزشتہ روز ڈی جی پاسپورٹس ذوالفقارچیمہ نے وزارت مذہبی امور میں وفاقی سیکریٹری اعظم سما سے ملاقات کی اور حاجیوں کو پاسپورٹس کی بروقت فراہمی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے سیکریٹری مذہبی امور کو بتایاکہ لوگوں کو کسی بھی مشکلات سے بچانے کیلیے روزانہ 20 ہزار پاسپورٹس جاری کیے جارہے ہیں۔
Load Next Story