
ویرات کوہلی نے بتایا ہے کہ گزشتہ دسمبر میں بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے شادی کے بعد دونوں فن لینڈ کے شہر رووانیمی کے لیپ لینڈ ٹاؤن گئے، ان کا خیال تھا کہ کرسمس کے موقع پر سانتاکلاز کی سرزمین پر کوئی ان پر دھیان نہیں دیگا، مگر ایک کافی شاپ میں جاتے ہوئے انھیں 3بھارتی شائقین اپنے پیچھے آتے دکھائی دیے جو تصاویر کے خواہاں تھے، آخر انھیں اس بات پر راضی کیا گیا کہ وہ یہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کریں گے۔
کوہلی نے والد کی وفات کو اپنی زندگی کا مشکل ترین لمحہ کہتے ہوئے اگلے ہی روز ڈومیسٹک میچ کھیلنے کی وجہ اپنے والد کی ہی خواہش پورا کرنے کو قرار دیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔