پی ٹی آئی میں شامل ’آزاد پنچھی فائیو اسٹار ہوٹل میں ’بند‘
آزاد اراکین کو مخالف پارٹیوں سے بچانے کیلیے اسلام آباد کے ریڈزون میں واقع ایک پوش ہوٹل میں رہائش دی گئی ہے۔
تحریک انصاف کی جانب سے مرکز اور پنجاب میں حکومت سازی کیلیے کوششیں تیز کردی گئی ہیں جبکہ آزاد اراکین کو پی ٹی آئی کیساتھ منسلک رکھنے اور دیگر پارٹیوں سے دور رکھنے کیلیے وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں واقع ایک بڑے ہوٹل میں کمرے بک کرادیے گئے ہیں۔
باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی میں شرکت کرنے والے آزاد اراکین کو مخالف پارٹیوں سے بچانے کیلیے اسلام آباد کے ریڈزون میں واقع ایک پوش ہوٹل میں رہائش دی گئی ہے جہاں ان ممبران کے قیام کے ساتھ طعام کا بھی بہترین انتظام کیا گیا ہے اور انھیں اپنے علاوہ مہمانوں کی تواضع کیلیے بھی خصوصی سہولیات دی گئی ہیں۔