چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے چینی ائیرپورٹ میں پھنسے پاکستانیوں کا نوٹس لے لیا

پاکستانی دو روز سے نجی ایئرلائن کی جانب سے جہاز فراہم نہ کرنے کی وجہ سے محصور ہیں۔


ویب ڈیسک August 02, 2018
پاکستانی دو روز سے نجی ایئرلائن کی جانب سے جہاز فراہم نہ کرنے کی وجہ سے محصور ہیں۔ فوٹو : فائل

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے چینی ائیرپورٹ میں پھنسے پاکستانیوں کا نوٹس لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس نے چین کے شہر گونگزوا کے ائیرپورٹ میں پھنسے پاکستانیوں کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نے سیکریٹری کابینہ، سیکریٹری خارجہ اور نجی ایئرلائن کے سی ای او کو نوٹس جاری کردیئے اور 12 گھنٹوں میں واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ علاوہ ازیں چیف جسٹس نے 3 اگست کو سب کو لاہور طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی دو روز سے نجی ایئرلائن کی جانب سے جہاز فراہم نہ کرنے کی وجہ سے محصور ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں