کاروباری برادری بھی آج یوم آزادی بھرپورطریقے سے منائے گی

بڑے شہروںسمیت ملک بھرکی مارکیٹیں جھنڈیوںاورقومی پرچموںسے سجادی گئیں۔


بڑے شہروںسمیت ملک بھرکی مارکیٹیں جھنڈیوںاورقومی پرچموںسے سجادی گئیں فوٹو فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں یوم آزادی پر پرچم کشائی کی خصوصی تقریب صبح9بجے مرکزی بلڈنگ میں ہو گی،گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹر یاسین انورپرچم لہرائیں گے، ملک کے65 ویں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں اسٹیٹ بینک میوزیم اینڈ آرٹ گیلری میں خصوصی نمائش بھی منعقد کی جارہی ہے جورواں ماہ کے آخر تک جاری رہے گی، گورنر اسٹیٹ بینک منگل کو یوم آزادی کے موقع پرنمائش کاافتتاح کریں گے،

دوسری جانب کراچی میںمارکیٹوںکوقومی پرچموںسے سجادیاگیاہے اور یوم آزادی کے موقع پرسبزہلالی پرچم کے رنگ کے بچوںکے ملبوسات کی فروخت کے رجحان میںتیزی دیکھنے میںآئی،ادھراورپنجاب کے دارالحکومت لاہور میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری،لاہور اسٹاک ایکس چینج، اپٹما، انجمن تاجران لاہور، قومی تاجراتحاد لاہور،تجارتی تنظیمیں اور ایسوسی ایشنز 14 اگست کویوم آزادی شایان شان طریقے سے منائیںگی،

یوم آزادی کے موقع پر کاروباری مراکز،تجارتی اداروں،مارکیٹوں اوربازاروں کوبرقی قمقموں، رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایاگیاہے اورقومی پرچم لہرا دیے گئے ہیں، لاہور کی تمام اہم شاہراہوں، بازاروں اور مارکیٹوں میں قومی پرچم، جھنڈیوں، اسٹیکرز، بیجوں کے اسٹالز لگے ہیں جہاں خریداروں کا زبردست رش رہا،جھنڈیاں،قومی پرچم اوراسٹیکرز فروخت کرنیوالوں کی چاندی ہو گئی کیونکہ وہ منہ مانگے داموں پر فروخت کر رہے تھے۔

ایک اندازے کے مطابق زندہ دلان لاہور نے کروڑوںروپے جھنڈیوں، قومی پرچم،اسٹیکرز اور بیجوں کی خریداری پرصرف کر دیے، سب سے زیادہ خریداری بچوںنے کی،دکانوں پر قومی پرچم کے بنے ہوئے بچوں کے ملبوسات خریداروںکی توجہ کامرکز بنے رہے،شہریوں کا کہنا تھا کہ اس سال یوم آزادی اور عید دونوں تہوار ساتھ ساتھ آئے ہیں جبکہ مہنگائی کے باعث خریداری کرنا انتہائی مشکل ہو گیا لیکن اس کے باوجود پاکستان کی آزادی کے دن کو انتہائی جوش و خروش سے منایا جائے گا،ملکی خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلیے خصوصی دعائیں مانگی جائیںگی۔

دریں اثناء سارک چیمبر کے نائب صدر افتخار علی ملک، لاہور چیمبر کے صدر عرفان قیصر شیخ ودیگر کا کہنا تھا کہ14اگست یوم آزادی کو پوری قوم کے ساتھ جوش و خروش کے ساتھ منایا جائیگا، اس دن ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ ہمیں پاکستان کو موجودہ معاشی مسائل سے نکالنا ہو گا اور اس کو ایک ایسا پاکستان بنانا ہو گا جس کا خواب شاعر مشرق علامہ اقبال اور قائداعظم نے دیکھا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں