51 امیدواروں کو ایک لاکھ سے زائد ووٹ ملنے کا نیا ریکارڈ
ریکارڈ ہولڈرز میں ن لیگ کے32،متحدہ8،پی پی7،پی ٹی آئی3،ایک آزاد امیدوار شامل
عام انتخابات2013 میں ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ51امیدواروں نے ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔
پی ٹی وی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق عام انتخابات2013 کئی اعتبار سے تاریخ ساز ہیں۔ 4دہائیوں کے بعد نوجوانوں اور خواتین کا جوش وخروش قابل دیدتھا۔ عام انتخابات کے غیرحتمی سرکاری نتائج کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ51امیدواروں نے ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کرکے نیاریکارڈ قائم کردیا جس میں مسلم لیگ(ن) کے32، متحدہ قومی موومنٹ کے8، پاکستان پیپلزپارٹی کے7، پاکستان تحریک انصاف کے3اور ایک آزاد امیدوار شامل ہے۔ اس سے قبل2008کے عام انتخابات میں 22امیدواروں نے ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے۔ 2013کے عام انتخابات میں انفرادی طورپر سب سے زیادہ ووٹ ایم کیوایم کے عبدالوسیم کے ہیں جنھوں نے کراچی کے حلقہ این اے243 سے ایک لاکھ92ہزار678ووٹ حاصل کیے جو ملکی تاریخ کا ایک ریکارڈ ہے۔
گذشتہ عام انتخابات کے دوران بھی سب سے زیادہ ووٹ ایم کیوایم کے سفیان یوسف نے حاصل کیے تھے جن کی تعداد ایک لاکھ86ہزار933تھی۔ موجودہ انتخابات کے دوران ایک لا کھ سے زائد ووٹ حاصل کرنے والوں میں مسلم لیگ(ن) کے سربراہ میاں نوازشریف بھی شامل ہیں جنھوں نے حلقہ این اے68 سے ایک لاکھ 40 ہزار 546 ووٹ حاصل کیے۔ ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کرنے والے مسلم لیگ(ن) کے دیگر امیدواروں میں خواجہ سعدرفیق، شیخ روحیل اصغر اور شاہدخاقان عباسی شامل ہیں۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے این اے71 سے ایک لاکھ32ہزار 283 ووٹ حاصل کیے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر عذرافضل پیچوہو اور علی محمدخان شامل ہیں۔