چیف جسٹس کا نجی ائیرلائن کی بدانتظامی کے باعث چین میں پھنسے پاکستانیوں کا نوٹس

سیکرٹری سول ایوی ایشن، نجی ائیر لائن کے سی ای او اور وزارت اوورسیسز پاکستان کو نوٹسز جاری


ویب ڈیسک August 02, 2018
سیکرٹری سول ایوایشن، نجی ائیر لائن کے سی ای او اور وزارت اوورسیسز پاکستان کو نوٹسز جاری :فوٹو؛فائل

چیف جسٹس آف پاکستان نے نجی ائیرلائن کی بد انتظامی کے باعث چینی ایئرپورٹ میں پھنسے پاکستانیوں کا نوٹس لے لیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے نجی ایئرلائن کی بد انتظامی کے باعث چین کے شہر گونگزوا کے ائیرپورٹ میں پھنسے پاکستانیوں کا نو ٹس لے لیا ہے۔ چیف جسٹس نے سیکرٹری سول ایوایشن، نجی ائیر لائن کے سی ای او اور وزارت اوورسیسز پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ جبکہ کیس کی سماعت 3 اگست کے لئے مقرر کی گئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: چین سے لاہور آنے والی پرواز منسوخ، مسافر ایئرپورٹ پر محصور

واضح رہے کہ چین کے شہر گوانگزو سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز منسوخ ہونے کے باعث ائیرپورٹ پر پھنسے مسافربے یار و مددگار ایئرپورٹ پر پڑے ہیں لیکن نجی ائیر لائن کی انتظامیہ انہیں رہائش بھی دینے کے لیے تیار نہیں۔ کئی دنوں کی تاخیر کے باوجود اب تک فلائٹ شیڈول نہیں ہو سکی اور کچھ پاکستانیوں کے ویزا ختم پر گرفتاریاں اور جرمانے بھی ہو ئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں