سدھو نے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت قبول کرلی

عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنا میرے لیے باعث اعزاز ہے، نوجوت سنگھ سدھو

عمران خان صاحب کردار شخص ہیں، نوجوت سنگھ سدھو فوٹو:فائل

سابق بھارتی کرکٹر، سیاستدان اورکامیڈی شو کے جج نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بھیجاجانے والا دعوت نامہ قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان صاحب کردار شخص ہیں اور پاکستان جاکر ان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنا میرے لیے باعث اعزاز ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ روز عمران خان کی بطور وزیر اعظم تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو، سنیل گواسکر، کپل دیواوراداکار عامر خان کو دعوت نامہ بھیجا گیا تھا۔ نوجوت سنگھ سدھو یہ دعوت نامہ قبول کرنے والے پہلے شخص ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کا دعوت نامہ قبول کرتے ہوئے پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان کو صاحب کردار شخص قرار دے دیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عامر خان، سنیل گواسکر اور سدھو مدعو

نوجوت سنگھ سدھو نے کہا پاکستان جاکر عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنا ان کے لیے باعث اعزاز ہے، میں یہ دعوت نامہ قبول کرتاہوں، باصلاحیت اور ذہین لوگوں کی تعریف کی جاتی ہے، لوگ ہمیشہ طاقتورسے ڈرتے اور صاحب کردار شخص پر بھروسہ کرتے ہیں، عمران خان ایک صاحب کردار شخص ہیں اور ان پر بھروسہ کیا جاسکتا ہے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: عامر خان، عمران خان کی جیت کا جشن منانے پاکستان آئیں گے

نوجوت سنگھ سدھو نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں میں لوگوں کو متحد کرنے اور رکاوٹوں کو ہٹانے کی قابلیت ہوتی ہے، لہٰذا وہ اس تقریب حلف برداری میں ضرور شرکت کریں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان کے انکار پر شاہ رخ خان کا دل ٹوٹ گیا

واضح رہے کہ عمران خان 11 اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے جب کہ تقریب حلف برداری ایوان صدر میں منعقد کی جائے گی۔

https://www.youtube.com/watch?v=3UZNY-Yr-Ug
Load Next Story