فیئر کی جگہ افیئر کاؤنٹنگ کے بجائے اکاؤنٹنگ والدہ کی شکست پر میرا کی پھر گلابی انگلش

والدہ کے حلقے میں accounting درست نہیں ہوئی۔ میرا


Monitoring Desk May 15, 2013
والدہ کے حلقے میں accounting درست نہیں ہوئی۔ میرا. فوٹو آئی این پی

عام انتخابات کے بعد ہر جانب سے دھاندلی کی صدائیں بلند ہورہی ہیں، ان ہی میں سے ایک آواز فلمسٹار میرا کی بھی ہے، جنھوں نے اپنی والدہ کے ہارنے پر دوبارہ پولنگ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انتخابات میں اپنی والدہ شفقت بیگم کی شکست پر ان دنوں وہ غمزدہ ہیں۔ میرا نے اپنی والدہ کی انتخابی مہم چلانے کی بھرپور کوشش کی مگر اس دوران انھیں اپنے مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ کے اجرا کیلیے کینیڈا جانا پڑا لیکن میرا بہت کوششوں کے باوجود اپنے پی آر سی کے اجرا میں بھی ناکام رہیں اور الیکشن میں انکی والدہ کو بھی محض 225 ووٹ ہی مل سکے۔ میرا نے ایک ٹی وی سے گفتگو میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے دوبارہ پولنگ کا مطالبہ تو کردیا ہے مگر انگلش کی ٹانگ ایک بار پھر توڑتے ہوئے پہلے کہا کہ الیکشن فیئر (منصفانہ) نہ ہونے کا الزام تو لگا مگر fair کی بجائے اسے affair بولتی رہیں، پھر آگے بڑھیں اور counting (یعنی گنتی) کو accounting (یعنی احتساب) بول گئیں اور کہا کہ ان کی والدہ کے حلقے میں accounting درست نہیں ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں