عمران خان کی تقریب حلف برداری میں غیرملکی شخصیات کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ

عمران خان کے چند ذاتی دوستوں کو بیرون ملک سے تقریب میں شرکت کے لئے مدعو کیا جائے گا، فواد چوہدری


August 02, 2018
عمران خان نے تقریبِ حلف برداری سادگی سے منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے، فواد چوہدری ؛ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریبِ حلف برداری میں عمران خان کے چند ذاتی دوستوں کو شرکت کے لئے مدعو کیا جائے گا، ان کے علاوہ بیرون ملک سے کسی کو بھی بیرونی شخصیت کو دعوت نہیں دی جائے گی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق تحریک انصاف نے نئے وزیراعظم کے لئے تقریب حلف برداری میں کسی بھی غیرملکی شخصیت کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تقریب حلف برداری مکمل طور پر ایک قومی تقریب ہوگی، چیرمین تحریک انصاف نےتقریب نہایت سادگی سےکرنےکی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ تقریب سے کسی قسم کے تعیش یا تکلف کا اظہار نہ کیا جائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: تقریبِ حلف برداری میں عامر خان، گواسکراورسدھو مدعو

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف ایوان صدر میں سادگی سے منعقد ہونے والی تقریب میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے، تقریبِ حلف برداری میں عمران خان کے چند ذاتی دوستوں کو بیرون ملک سے تقریب میں شرکت کے لئے مدعو کیا جائے گا، ان کے علاوہ بیرون ملک سے کسی کو بھی بیرونی شخصیت کو دعوت نہیں دی جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں