عبدالکبیر قاضی کوقائم مقام سیکریٹری ٹی ڈی اے پی بنادیاگیا

کامرس اینڈٹریڈ گروپ17کے افسرکی تعیناتی پر سینئر افسران میں بے چینی پھیل گئی۔


Business Reporter August 14, 2012
کامرس اینڈٹریڈ گروپ17کے افسرکی تعیناتی پر سینئر افسران میں بے چینی پھیل گئی (فوٹو : ایکسپریس)

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں قائم مقام چیف ایگزیکٹو کی تقرری کے بعد قائم مقام سیکریٹری بھی تعینات کردیا گیا۔ یاد رہے کہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سیکریٹری کا عہدہ 24جون کو خالی ہوا تھا جس پر وزارت تجارت کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری عبدالکبیر قاضی کو ایکٹنگ چارج دے دیا گیا ہے، ان کی بطور ایکٹنگ سیکریڑی تعیناتی پر ادارے میں موجود سینئر افسران میں بے چینی پائی جاتی ہے،

سیکریٹری کا عہدہ خالی ہونے کے بعد کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ 12اور 13کے افسران اس عہدے پر اپنی تعیناتی کے منتظر تھے تاہم ان کی جگہ گروپ 17کے افسر کو تعینات کردیا گیا۔ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں چیف ایگزیکٹو اور سیکریٹری کے عہدے پر قائم مقام تقرریوں پر ایکسپورٹرز میں بھی عدم اطمینان پایا جاتا ہے۔

ایکسپورٹرز کے مطابق قائم مقام عہدوں پر تقرری پانے والے افسران کی قابلیت پر کوئی شک نہیں تاہم کوئی بھی افسر ایک ہی وقت میں متعدد عہدوں پر اپنی صلاحیتوں کو بہتر طور پر استعمال نہیں کرسکتا، دوسری جانب قائم مقام عہدوں پر تقرری پانے والے افسران اور ایکسپورٹرز میں کوآرڈینیشن کا بھی فقدان رہتا ہے جس کے اثرات ملکی برآمدات پر مرتب ہوتے ہیں۔

دریں اثنا 13اگست کو ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں ہونے والا فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز کا اجلاس سیکریٹری کامرس کی مصروفیت کی بنا پر اچانک ملتوی کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں