
طلال چوہدری کے خلاف فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ طلال چوہدری کے فیصلے پر تبصرہ نہیں کروں گا قوم سب کچھ دیکھ رہی ہے، اس الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی ہے، تمام جماعتیں ہی دھاندلی کا رونا رو رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں موجودہ الیکشن میں دھاندلی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے جب کہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو تقویت ملی تو ہی ہم لوگ اسمبلیوں میں پہنچے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : طلال چوہدری توہین عدالت کے مرتکب قرار، 5 سال کیلیے نااہل
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو آرٹیکل 63 (1) جی کے تحت توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عدالت برخاستگی تک قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالتی فیصلے کے نتیجے میں طلال چوہدری پانچ سال کے لئے نااہل ہوگئے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔