ٹیکس پیئرزآنرکارڈڈیڑھ ماہ میںبھی اسکیم تیارنہ کی جاسکی

بجٹ میںاعلان کیاگیاتھا،پہلے مرحلے میں100بڑے ایماندارٹیکس گزاروںکو کارڈ ملنے تھے۔


Irshad Ansari August 14, 2012
بجٹ میںاعلان کیاگیاتھا،پہلے مرحلے میں100بڑے ایماندارٹیکس گزاروںکو کارڈ ملنے تھے (فوٹو : ایکسپریس)

وفاقی حکومت کی طرف سے بجٹ میں ایماندار ٹیکس دہندگان کو ٹیکس پیئرز آنر کارڈز جاری کرنے کے اعلان کو ڈیڑھ ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجودایف بی آرکی طرف سے ابھی تک اس اسکیم کے ابتدائی خدوخال بھی تیار نہیں کیے جاسکے۔

اس ضمن میں ایف بی آر کے سینئر افسر نے پیر کو ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ رواں مالی سال کے بجٹ کے موقع پر وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے ایمانداری کے ساتھ باقاعدگی سے ٹیکس دینے والے ٹیکس دہندگان کیلیے ٹیکس پیئرز آنرکارڈ اسکیم کا اعلان کیا تھا جس کے تحت پہلے مرحلے میں 100 بڑے اور باقاعدگی کے ساتھ ٹیکس ادا کرنے والے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس پیئر آنر کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مذکورہ افسر نے بتایا کہ وزارت خزانہ کی طرف سے ایف بی آر کو ایمانداری کے ساتھ اور باقاعدگی کے ساتھ ٹیکس ادا کرنے والے 100 بڑے ٹیکس دہندگان کی فہرست تیار کرنے کا کہا گیا تھا اور ابتدائی طور پر ان بڑے ٹیکس دہندگان کو کارڈز جاری کیے جانے تھے، اس کے علاوہ ایف بی آر نے ٹیکس پیئرز آنر کارڈ کے اجرا کیلیے رولز بھی تیار کرنا تھے لیکن تاحال ایف بی آر کی طرف سے اس اسکیم کے خدوخال بھی تیار نہیں کیے جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں