ججزنظربندی کیس سرکاری وکیل نےمقدمے کی پیروی سےمعذرت کرلی

ذاتی وجوہات کی بنیاد پر کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتا، سرکاری پراسیکیوٹر


ویب ڈیسک May 15, 2013
ذاتی وجوہات کی بنیاد پر کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتا، سرکاری پراسیکیوٹر۔ فوٹو فائل

پرویزمشرف کے خلاف ججزنظربندی کیس میں سرکاری پراسیکیوٹر کی پیروی سےمعذرت کے بعد سماعت 18 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

انسداددہشت گردی کی عدالت کے جج کوثرعباس نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت سرکاری پراسیکیوٹر سید طبیب ایڈووکیٹ نےعدالت کو بتایا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتے اور اس حوالےسےوہ وزارت قانون کو بھی آگاہ کرچکے ہیں جس پر عدالت نےکیس کی سماعت 18 مئی تک ملتوی کرتےہوئےمدعا علیہ کو حکم دیا کہ وہ جلدازجلد نیا وکیل مقرر کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں