گوجرانوالہ گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکا 2 افراد جھلس گئے

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ فوٹو: فائل

گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جھلس ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق واقع گوجرانوالہ میں عالم چوک کے علاقے میں واقع تیل صاف کرنے والے کارخانے میں پیش آیا، مزدوروں نے تیل کو صاف کرنے کے لئے جونہی گیس والا چولہا جلایا تو اچانک سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کی زد میں آکر یاسین اور عامر نامی دو مزدور جھلس گئے جنہیں طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story