بنی گالا میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے موبائل فون لانے پر پابندی

عمران خان سے ملاقات کے بعد موبائل واپس کیا جاتا ہے، ذرائع


ویب ڈیسک August 02, 2018
موبائل فون لے کر متعلقہ رہنماء کو ٹوکن جاری کیا جاتا ہے (فوٹو: فائل)

تحریک انصاف نے اپنے رہنماؤں اور ملاقاتیوں پر بنی گالا میں موبائل فون لانے پر پابندی عائد کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی سیکریٹریٹ کی جانب سے عمران خان سے ملاقات سے قبل رہنماؤں کو موبائل باہر جمع کرانے کی ہدایات کی جارہی ہیں اور عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو موبائل فون ڈرائنگ روم میں لانے سے روک دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نہ خود پروٹوکول لوں گا اور نہ کسی کو لینے دوں گا، عمران خان

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی سیکریٹریٹ کے کمیٹی روم میں بھی موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہے جب کہ ملاقات کے لیے آنے والے رہنماء موبائل باہر جمع کروا کر اندر جارہے ہیں۔ باہر بیٹھا شخص موبائل فون لے کر متعلقہ رہنماء کو ٹوکن جاری کرتا ہے اور عمران خان سے ملاقات کے بعد متعلقہ رہنماء کو ٹوکن واپسی پر موبائل دے دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد ممکنہ وزیر اعظم عمران خان کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔ بنی گالا اور اس کے اطراف میں اضافی پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں