اکشے اور کرینہ 9 سال بعد فلم میں جلوہ گر ہونے کو تیار

اکشے اور کرینہ کی فلم ’گڈ نیوز‘ 19 جولائی 2019 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


ویب ڈیسک August 02, 2018
اکشے اور کرینہ کی فلم ’گڈ نیوز‘ 19 جولائی 2019 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار اور معروف اداکارہ کرینہ کپور خان 9 سال بعد ایک بار پھر فلم 'گڈ نیوز' میں رومانس کرتے نظر آئیں گے۔

بالی ووڈ انڈسٹری میں اکشے کمار اور کرینہ کپور کی جوڑی خاصی مقبول رہی ہے اور انہوں نے اپنے فلمی کیریئر میں اجنبی ،ٹشن،اعتراض جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا اور آخری بار 2009 میں 'کمبخت عشق' میں ایک ساتھ نظر آئے تھے تاہم اب یہ جوڑی 9 سال بعد ایک ساتھ فلم 'گڈ نیوز' میں نظر آئے گی جس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

فلمی تجزیہ کار ترن ادارش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میں اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار اور انڈسٹری کی بے بو کرینہ کپور فلم 'گڈ نیوز' میں ایک ساتھ نظر آئیں گے جو 19 جولائی 2019 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔



ترن ادارش نے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا کہ راج مہتا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'گڈ نیوز'کے دیگر کرداروں میں دلجیت دوسانجھ اور کیارا ایڈوانی بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جوکہ کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن اور کیپ آف گڈ فلم کے بینر تلے بننے جارہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اکشے کمار کی فلم 'گولڈ 'کا ٹیزر جاری

دوسری جانب اکشے کمار نے بھی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلم 'گڈ نیوز' کر رہا ہوں جوکہ آپنی نوعیت کی مختلف فلم ہے جس کی کہانی سروگیسی پر مبنی ہے جب کہ اس کے علاوہ میں ساجد خان کی فلم 'ہاؤس فل فور' اور خود کی پروڈکشن میں بننے والی فلم 'کیسری' بھی کر رہا ہوں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔