چیف سیکریٹری سندھ کا کراچی میں انتخابی عمل میں بے قاعدگیوں کا نوٹس

پولنگ عملے اورمتعلقہ سامان کی ترسیل کی ذمہ داری کمشنر کوسونپی گئی تھی لیکن وہ اس کو پورانہ کرپائے، چیف سیکریٹری سندھ


ویب ڈیسک May 15, 2013
این اے241، 248، 249،253، 242سمیت کئی حلقوں کے کئی پولنگ اسٹیشنزپرووٹرزکی لائنیں تولگ گئیں مگرپولنگ عملہ نہیں پہنچ سکا۔ فوٹو: سارہ منیر

چیف سیکریٹری سندھ نے کراچی میں انتخابی عمل میں بے قاعدگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے جواب طلب کرلیا ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے کمشنر کراچی کو بھیجے گئے مراسلے میں پوچھا گیا ہے کہ شہر کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر عملے اور متعلقہ سامان کی ترسیل کی ذمہ داری انہیں سونپی گئی تھی الیکشن کمیشن کی ہدایت کے باوجود پولنگ عملہ اور سامان ووٹنگ سے ایک روز قبل اسٹیشنز پر نہیں پہنچا جس کی وجہ سے ناصرف عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ انتخابات کی شفافیت پر بھی سوال اٹھائے گئے ہیں۔ چیف سیکریٹری سندھ نے اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ کمشنر کراچی انتخابی عمل میں پیش آنے والی رکاوٹوں سے متعلق رپورٹ پیش کریں ۔

واضح رہے کہ کراچی کے درجنوں پولنگ اسٹیشنز پر مقررہ وقت پر ووٹنگ کا عمل شروع ہی نہیں ہوسکا تھا، جس کے باعث کئی سیاسی جماعتوں نے انتخابی عمل پر سوال اٹھائے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |