پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے تسلسل کے لئے انتخابی نتائج تسلیم کئے رضا ربانی

ملک کے لئے یہ بات نہایت خوش آئند ہے کہ جمہوری انداز میں انتخابات کے بعد اگلی حکومت کو انتقال اقتدار ہورہا ہے۔رضا ربانی


ویب ڈیسک May 15, 2013
ملک کے لئے یہ بات نہایت خوش آئند ہے کہ جمہوری انداز میں انتخابات کے بعد اگلی حکومت کو انتقال اقتدار ہورہا ہے۔ رضا ربانی فوٹو: فائل

سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے تسلسل کے لئے الیکشن کے نتائج تسلیم کئے ان کی پارٹی ملک کی دوسری بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے اس لئے ہم قومی اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران رضا ربانی نے کہا کہ یہ بات ملک کے لئے نہایت خوش آئند ہے کہ جمہوری حکموت نے اپنی آئینی مدت پوری کی اور جمہوری انداز میں انتخابات کے بعد اگلی حکموت کو انتقال اقتدار ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی بالا دستی قائم کرنے کے لیے پیپلزپارٹی نے انتخابات کے نتیجے کو تسلیم کیا ہے۔

سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ انتخابات کے بعد قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی ملک کی دوسری سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے اس لئے وہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھر پور انداز میں اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی جبکہ سندھ اسمبلی میں اکثریت میں ہونے کے باعث ان کی جماعت صوبے میں حکومت سازی کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں