چینی ہائبرڈ رائس ماہرین کا وفد آئندہ ماہ پاکستان آئے گا

ہائبرڈ سیڈکے فروغ کیلیے پاکستانی سائنسدانوں کوتربیت فراہم،معلومات کاتبادلہ کریگا

ہائبرڈ سیڈکے فروغ کیلیے پاکستانی سائنسدانوں کوتربیت فراہم،معلومات کاتبادلہ کریگا۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD:
چین کے ہائبرڈ رائس ماہرین کا وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا اور پاکستانی زرعی سائنسدانوں کو ہائبرڈ سیڈز کی اقسام کے فروغ کیلیے تربیت اور معلومات کا تبادلہ کرے گا تاکہ چاول کی کاشت کے علاقوں میں ہائبرڈ سیڈز کو متعارف کرایا جا سکے۔

پاکستان زرعی تحقیقی کونسل (پی اے آر سی) کے ممبر پلانٹس سائنس ڈاکٹر محمد یوسف نے ''اے پی پی''سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ملک بھر سے40 سائنسدانوں کا انتخاب کیا گیا ہے جو ہائبرڈ رائس ٹیکنالوجی سے متعلق تجربات اور معلومات کا تبادلہ کریں گے۔


ڈاکٹر محمد یوسف نے بتایا کہ چین کی حکومت کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں جس کا مقصد ہائبرڈ سیڈز رائس کی اقسام کا فروغ اور اس شعبے سے وابستہ افراد کی استعداد کار بڑھانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چاول کی کاشت کے علاقوں میں ہائبرڈ چاول کاشت کیا گیا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 8 لاکھ ہیکٹرز اراضی پر چاول کاشت کیا گیا جس سے مقامی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہائبرڈ چاول کی کاشت سے 74 لاکھ ٹن سے زائد پیداوار حاصل ہوئی ہے جس میں سے مقامی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ40 فیصد برآمد بھی کیا گیا ہے۔
Load Next Story