الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کے 3 اور صوبائی کے 2 حلقوں میں دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ

این اے 41 اور 269 کے متنازع پولنگ اسٹیشنز پر 21 مئی جبکہ این اے 46 میں 25 مئی کو پولنگ ہوگی۔


ویب ڈیسک May 15, 2013
صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 71 اور 72 کے 4،4 متنازع پولنگ اسٹیشنز پر بھی 21 مئی کو پولنگ ہوگی، الیکشن کمیشن فوٹو: ایکسپریس/فائل

الیکشن کمیشن نے مبینہ دھاندلی کی شکایات کے باعث قومی اسمبلی کے 3 اور صوبائی اسمبلی کے 2 حلقوں میں دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے دوبارہ پولنگ کے لئے جاری کردہ شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 41 کے 4 اور این اے 269 کے 2 پولنگ اسٹیشنز پر 21 مئی جبکہ این اے 46 کے 21 متنازع پولنگ اسٹیشنز پر 25 مئی کو پولنگ ہوگی۔ اسی طرح خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 71 اور 72 کے 4،4 متنازع پولنگ اسٹیشنز پر بھی 21 مئی کو پولنگ ہوگی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے کراچی کے حلقہ این اے 250 کے 43 پولنگ اسٹیشنز پر پہلے ہی 19 مئی کو دوبارہ پولنگ کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |