عراق کے مختلف شہروں میں بم دھماکے 10 افراد ہلاک21 زخمی

کرکوک میں 2 کار میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 8 اافراد ہلاک اور 15زخمی ہوگئے،غیرملکی خبررساں ایجنسی


AFP May 15, 2013
کرکوک میں 2 کار میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 8 اافراد ہلاک اور 15زخمی ہوگئے،غیرملکی خبررساں ایجنسی فوٹو: اے ایف پی/ فائل

عراق کے مختلف شہروں میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق عراق کے شہر کرکوک میں کار میں بم دھماکے کے نیتجے میں 8 اافراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، کرکوک میں ایک دوسرے کار بم دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوگئے،بغداد کے شمال میں واقع شہر الطارمیا میں موٹر سائیکل سوار خود کش بمبار نے اپنی موٹر سائیکل پولیس چیک پوسٹ سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہو گئےجب کہ موصل میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں