زیریں سندھ نہروں میں شگاف سیکڑوں ایکڑ رقبہ زیر آب

شب نوابشاہ کےعلاقےسٹھ میل کے قریب نصرت ڈویژن کی سیٹھارکی...

کپاس ، گنا اور دیگر فصلیں متاثر، دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کر دیے

زیریں سندھ کے مختلف علاقوں کی نہروں میں شگافوں کے باعث سیکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آ گئی، فصلوں کو نقصان۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نوابشاہ کے علاقے سٹھ میل کے قریب نصرت ڈویژن کی سیٹھارکی مائنر میں واٹر کورس ٹو ایل کے مقام پر 50فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جس سے قریبی گائوں وزیر راجپر کے 5 گھر اور 250 ایکڑ سے زائد زرعی زمین زیر آب آگئی ،


گائوں کے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو پر کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ہماری فصلیں چاول ، گنا، کپاس پانی سے شدید متاثر ہوئی ہیں۔ادھر بدین سے 8 کلو میٹر دور گائوں بچو لاشاری اور خمیسو ملاح میں آر ڈی 18 اور آر ڈی 27 میں 20 فٹ شگاف پڑ گیا ،جس کے باعث 50 سے زیادہ گھر اور سیکڑوں ایکڑ زرعی زمین زیر آب آگئی،گائوں والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف بند کر دیے۔

علاوہ ازیں گزشتہ رات تلہار کے قریب مورجھر شاخ کی آر ڈی 18 کے پاس 40 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے حاجی بچو لاشاری ، آندو کوہی، ننگر دستی کے گائوں متاثر ہونے کے علاوہ سیکڑوں ایکڑ رقبے پر کپاس اور دھان کی فصلیں زیر آب آ گئیں ، دیہاتیوں نے آبپاشی عملے بدین کے خلاف مظاہرہ کرکے دھرنا دیا ۔
Load Next Story