سیاست میں قدم رکھ کر والد کا خواب پورا کروں گی وینا ملک

والد مجھے شلوار قمیض میں دیکھنا پسند کرتے ہیں اور میں جب بھی ان کے ساتھ ہوتی ہوں توشلوار قمیض ہی پہنتی ہوں، وینا ملک

میرے والد چاہتے تھے کہ میں پاکستان میں ہی رہوں اور سیاست کے شعبے کو چنوں، وینا ملک۔ فوٹو: فائل

وینا ملک نے کہا ہے کہ وہ ایک دن سیاست میں قدم رکھ کر اپنے والد کا خواب پورا کرنا چاہتی ہیں۔


وینا ملک کا کہنا ہے کہ وہ سیاست میں آنا چاہتی ہیں لیکن ابھی وہ اس حوالے سے خود کو اتنا سمجھدار نہیں سمجھتیں، ان کا کہنا تھا کہ جب صحیح وقت ہو گا تو وہ سیاست میں قدم رکھیں گی اور اس میں بھی اپنا لوہا منوائیں گی۔ وینا نے کہا کہ میرے والد چاہتے تھے کہ میں پاکستان میں ہی رہوں اور سیاست کے شعبے کو چنوں لہٰذا میں اپنے والد کا یہ خواب ضرور پورا کروں گی۔

وینا نے کہا کہ وہ پاکستان میں کچھ نیوز چینلز کے لئے کام کر چکی ہیں اور تب ہی سے ان کے والد نے جان لیا تھا کہ وہ سیاسی و سماجی مسائل کو اچھی طرح سمجھتی ہیں اور سیاست کے شعبے میں معیاری خدمات سر انجام دے سکتی ہیں، وینا نے کہا کہ ان کے والد انہیں شلوار قمیض میں دیکھنا پسند کرتے ہیں اور وہ جب بھی ان کے ساتھ ہوتی ہیں توشلوار قمیض ہی پہنتی ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story