کراچی درخشاں پولیس نے مبینہ دھاندلی کے الزام میں 7 افراد کو گرفتار کرلیا

گرفتار کئے گئے افراد میں غلام مصطفیٰ، محمد اقبال، احسان، عبد اللہ، محسن، ریحان مشتاق اور تیمور شامل ہیں.

مبینہ ملزمان کے خلاف 11 مئی کو ڈی ایچ اے کالج برائے خواتین اور کلفٹن گرامر اسکول کے اطراف میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

درخشاں پولیس نے مبینہ دھاندلی کے الزام میں 7 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔


گرفتار کئے گئے افراد میں غلام مصطفیٰ، محمد اقبال، احسان، عبد اللہ، محسن، ریحان مشتاق اور تیمور شامل ہیں جن کو علاقہ مکینوں کی شکایات پر مبینہ دھاندلی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تاہم ان کے خلاف 11 مئی کو ڈی ایچ اے کالج برائے خواتین اور کلفٹن گرامر اسکول کے اطراف میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا جبکہ پولیس نے مبینہ ملزمان کی کسی سیاسی جماعت سے وابستگی سے متعلق کچھ بھی بتانے سے انکار کیا۔
Load Next Story