رشی کپور کی فلم ’’ملک‘‘ پر پاکستان میں پابندی عائد
پاکستان سنسر بورڈ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے، فلمساز دیپک مکوٹ کا مطالبہ
بالی ووڈ اداکار رشی کپور اور تاپسی پنوں کی آج ریلیز ہونے والی فلم ''ملک'' پر پاکستان میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔
پاکستانی سنسر بورڈ نے انوبھو سنہا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ''ملک'' کی نمائش پر پاکستان بھر میں پابندی عائد کردی، فلم میں اداکار رشی کپور اور اداکارہ تاپسی پنوں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، فلم آج بھارت اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونی تھی۔
فلمساز دیپک مکوٹ کا کہنا ہے کہ ہم اس فیصلے سے پریشان ہیں کیونکہ فلم میں بھارت میں موجود مسلمانوں کے ساتھ برتے جانے والے تعصب کے بارے میں بات کی گئی ہے۔ ہم پاکستانی سنسر بورڈ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
دوسری جانب فلم کے ہدایت کار انوبھو سنہا نے ٹوئٹر پر پاکستانی شائقین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ''پیارے پاکستانیو! یہ پوسٹ کرنے پر کچھ لوگ مجھے غدار یا ملک دشمن کہیں گے لیکن مجھے پرواہ نہیں۔ میں نے حال ہی میں فلم بنائی ہے جس کانام''ملک'' ہے۔ بدقسمتی سے آپ اس فلم کو قانونی طور پر نہیں دیکھ سکیں گے کیونکہ آپ کے سنسر بورڈ نے اس فلم پر پابندی عائد کردی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت میں مسلمانوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جاتا ہے
مجھے یاد ہے جب فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا تھا تو بہت سے پاکستانی اور بھارتیوں نے اس کے خلاف لکھا تھا۔ بھارت میں بہت سے لوگوں نے اسے مسلمانوں کی فلم قرار دیا تھا جب کہ پاکستان میں اسے ویسی ہی روایتی فلم قرار دیا گیا تھا جیسی اس سے قبل بھی مسلمانوں کے بارے میں بن چکی ہیں۔ لیکن میں شروع سے کہتا آرہا ہوں کہ یہ فلم محبت سے متعلق ہے، وہ محبت جو مسلمانوں اورہندوؤں کےدرمیان ہے اور اب یہ فلم منظرعام پر آگئی ہے، یہ بالکل بھی مسلم اور پاکستان مخالف فلم نہیں، یہ آپ کی فلم ہے، یہ میری فلم ہے، آپ کے ملک میں ہندو اقلیتوں میں شمار کیے جاتے ہیں اور ہمارے ملک میں مسلمان اقلیت ہیں۔ ہم سب مل کر امن کے لیے کام کرسکتے ہیں۔''
انہوں نے مزید لکھا''مجھے معلوم ہے کہ کبھی نہ کبھی آپ یہ فلم دیکھ لیں گے۔ میں چاہتا ہوں آپ سب یہ فلم قانونی طور پر دیکھیں، لیکن اگر آپ اسے قانونی طور پر نہیں دیکھ سکتے تو غیر قانونی طور پر دیکھیں اور مجھے اس سے متعلق اپنی رائے سےآگاہ کیجئے کہ کیوں سنسر بورڈ نے اس پر پابندی لگائی ہے۔''
واضح رہے کہ فلم ''ملک'' میں اداکارہ تاپسی پنوں وکیل کا کردار ادا کررہی ہیں جو اپنے مسلمان موکل (رشی کپور) پر سے غداری کا مقدمہ ختم کروانے کی جنگ لڑیں گی کیونکہ انہیں یقین ہے کہ ان کے کلائنٹ کو مسلمان ہونے کی وجہ سے جان بوجھ کر نشانہ بنایا جارہا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=1MjC30zo1KA