بھارت سے تعلقات 1999 کی سطح پر قائم ہوئے تو دوبارہ تحریک چلائیں گے منور حسن

جماعت اسلامی تحریک انصاف کے ساتھ مل کر کراچی میں دوبارہ الیکشن کے لیے دھرنے بھی دے گی۔، سید منور حسن


ویب ڈیسک May 15, 2013
مولانا فضل الرحمان اگر سمجھتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں ان کا مینڈیٹ چرایا گیا ہے تو وہ الیکشن کمیشن یا عدالت میں جائیں، سید منور حسن فوٹو: فائل

جمات اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ نواز شریف اگر بھارت سے تعلقات 1999 کی سطح سے شروع کرنا چاہتے ہیں تو جماعت اسلامی بھی سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے دورے کے دوران چلنے والی تحریک کو دوبارہ شروع کرے گی۔

شوکت خانم اسپتال میں عمران خان کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف کومینڈیٹ دیا ہے اور جماعت اسلامی تحریک انصاف کے ساتھ مل کر حکومت بنا رہی ہے جس میں ہمارے ایک سنیئر وزیر سمیت 3 وزرا شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حالات کے پیش نظر تحریک انصاف سے اتحاد کا فیصلہ کیا اور خواہش ہے کہ ان کا اتحاد ایک صوبے میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں قائم ہو۔

سید منور حسن نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ڈرون حملے اور افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا اہم ایشو ہیں جس پر عمران خان نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی سے بھی بات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اگر سمجھتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں ان کا مینڈیٹ چرایا گیا ہے تو وہ الیکشن کمیشن یا عدالت میں جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی تحریک انصاف کے ساتھ مل کر کراچی میں دوبارہ الیکشن کے لیے دھرنے بھی دے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں