سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیس عمران خان 7 اگست کو نیب میں طلب

سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کے کیس میں گزشتہ ماہ عمران خان نے نیب میں پیش ہونے سے معذرت کرلی تھی


ویب ڈیسک August 03, 2018
سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کے کیس میں گزشتہ ماہ عمران خان نے نیب میں پیش ہونے سے معذرت کرلی تھی۔ فوٹو:فائل

نیب نے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے کیس میں عمران خان کو 7 اگست کو طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب خیبرپختونخوا نے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 7 اگست کو طلب کرلیا ہے، ہیلی کاپٹر کیس میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک اور کئی افسران اپنے بیانات پہلے ہی ریکارڈ کراچکے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : عمران خان نے نیب کے سامنے پیش ہونے کے لئے وقت مانگ لیا

اس سے قبل گزشتہ ماہ قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کے کیس میں طلب کیا تھا تاہم انہوں نے پیش ہونے سے معذرت کرلی تھی۔

واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے 2 فروری کو عمران خان کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کے 2 ہیلی کاپٹرز کو غیرسرکاری دوروں کے لئے نہایت ارزاں نرخوں پر استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں