مجھے اور میرے خاندان کو جان کا خطرہ ہے جسٹس شوکت صدیقی

خطرات اور دباوٴ کی کیفیت میں فیملی کو چھوڑ کر برطانیہ نہیں جاسکتا، جسٹس شوکت صدیقی


ویب ڈیسک August 03, 2018
31 جولائی کو جاری شوکازنوٹس کے باعث دورے پر نہیں جا سکتا، جسٹس شوکت صدیقی ۔ : فوٹو : فائل

ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا ہے کہ مجھے اور میرے خاندان کو جان کا خطرہ ہے اس لئے میں برطانیہ میں ہونے والی ورکشاپ میں شرکت نہیں کرسکتا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 7 روزہ دورہ برطانیہ سے معذرت کرلی ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس شوکت صدیقی کو برطانیہ میں ورکشاپ میں شرکت کے لیے نامزد کیا تھا تاہم جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا ہے کہ 31 جولائی کو جاری شوکازنوٹس کے باعث دورے پرجانا ممکن نہیں، مجھے اور میری فیملی کو جان کے خطرات ہیں، خطرات اور دباوٴ کی کیفیت میں فیملی کو چھوڑ کر برطانیہ نہیں جا سکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں