انتخابات 2018 میں 12 سیاسی جماعتیں ہی قومی اسمبلی میں پہنچ سکیں

2018 کے عام انتخابات میں ملک بھر سے 95 سیاسی جماعتوں نے حصہ لیا


ویب ڈیسک August 03, 2018
2018 کے عام انتخابات میں ملک بھر سے 95 سیاسی جماعتوں نے حصہ لیا۔ فوٹو : فائل

عام انتخابات میں ملک بھر سے 95 سیاسی جماعتوں نے حصہ لیا جس میں سے صرف 12 سیاسی جماعتیں قومی اسمبلی میں پہنچ سکیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 2018 کے عام انتخابات میں ملک بھر سے 95 سیاسی جماعتوں نے حصہ لیا جس میں سے صرف 12 سیاسی جماعتیں قومی اسمبلی میں پہنچ سکیں، خیبرپختونخوا میں 5 جب کہ بلوچستان اسمبلی میں 10 سیاسی جماعتیں پہنچ سکی، اسی طرح پنجاب اسمبلی میں 5 جب کہ سندھ اسمبلی میں 6 سیاسی جماعتیں پہنچ سکیں۔ عام انتخابات 2013 میں قومی اسمبلی میں 16 سیاسی جماعتیں پہنچ سکی تھیں۔

واضح رہے کہ 25 جولائی کو ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد ہوا جس کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئی، تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 116 نشتوں پر کامیابی حاصل کی جب کہ مسلم لیگ (ن) 63 اور پیپلزپارٹی نے 42 نشتوں پر کامیابی حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔