افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران دو خود کش دھماکوں میں 30 افراد جاں بحق

زخمیوں میں سے 20 افراد کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے، سرکاری حکام


ویب ڈیسک August 03, 2018
دھماکا نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران ہوا۔ فوٹو : فائل

افغانستان کے شہر گردیز کی جامع مسجد میں دو خودکش دھماکوں میں 30 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے جن میں سے 20 کی حالت تشویش ناک ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے پکتیا کے مرکز میں واقع جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دوخودکش بمباروں نے گھس کر خود کو دھماکے سے اڑالیا نتیجے میں 30 نمازی جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا کردیا گیا۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد مسجد میں افراتفری پھیل گئی جس کی زد میں آکر کئی نمازی زخمی ہوئے۔ ریسکیو ادارے کے افسر نے میڈیا کو بتایا کہ زور دار دھماکے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ زخمیوں میں سے 20 افراد کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں