مسلم لیگ ن کا شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بنانے کا فیصلہ

حزب اختلاف کی تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد انہیں متفقہ طور پر اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کیا جائے گا، (ن) لیگ ذرائع


ویب ڈیسک August 03, 2018
لیگی قیادت نے حتمی فیصلہ کرلیا،فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) نے پارٹی صدر میاں شہبازشریف کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بنانے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ(ن) نے حکومت سازی اور پارلیمان میں پارٹی کے کردار کے حوالے سے حکمت عملی طے کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ اگر قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا کردار ادا کرنا پڑا تو میاں شہباز شریف قائد حزب اختلاف ہوں گے۔

تحریک انصاف کے برسراقتدار آنے کے بعد عمران خان کے وزیراعظم بننے کی صورت میں میاں شہباز شریف مسلم لیگ(ن) کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کے امیدوار ہوں گے اور حزب اختلاف کی تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد انہیں متفقہ اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کا وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلیے متفقہ امیدوار لانے پر اتفاق

گزشتہ روز اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی میں قائد ایوان،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے متفقہ امیدوار لانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس ضمن میں ایک مشاورتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، فیصلے کے مطابق وزیراعظم کے لیے امیدوار(ن) لیگ سے جب کہ اسپیکر پیپلزپارٹی اور ڈپٹی اسپیکر کا امیدوار متحدہ مجلس عمل سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔