اسپاٹ فکسنگ شاہ زیب حسن کی اپیل پر فیصلہ محفوظ

آزاد ایڈجوڈیکیٹر جسٹس (ر) حامد فاروق 10 اگست کو فیصلہ سنائیں گے


Sports Reporter August 03, 2018
شاہ زیب حسن نے 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا میں کمی کی اپیل کر رکھی ہے،فوٹو: فائل

TURBAT: اسپاٹ فکسنگ کیس میں شاہ زیب حسن کی جانب سے اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، آزاد ایڈجوڈیکیٹر جسٹس (ر) حامد فاروق 10 اگست کو فیصلہ سنائیں گے۔

پی سی بی نے شاہ زیب حسن کی تین مختلف شقوں کی خلاف ورزی پر سزا ایک سال کے بجائے تین سال کرنے کی درخواست دائر کررکھی ہے جب کہ شاہ زیب حسن نے 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا میں کمی کی اپیل کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسپاٹ فکسنگ؛ شاہ زیب حسن پر ایک سالہ پابندی، 10 لاکھ روپے جرمانہ

پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناصر جمشید نے اسکائپ کے ذریعے اپنا بیان ٹربیونل کے سامنے ریکارڈ کروایا، سماعت 6 اگست تک ملتوی کر دی گئی ہے، اگلی سماعت پر کیس پر حتمی دلائل دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔