حسن اور حسین نواز کی گرفتاری کیلیے ریڈ وارنٹ کی منظوری

حسین اور حسین نواز کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کو وزارت داخلہ کا تحریری ہدایت نامہ <br /> موصول


ویب ڈیسک August 03, 2018
حسین اور حسین نواز کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کو وزارت داخلہ کا تحریری ہدایت نامہ موصول

وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے حسن نواز اور حسین نواز کے خلاف ریڈ وارنٹ کی منظوری دے دی، وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو حسن نواز اور حسین نواز کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس حوالے سے ایف آئی اے کو تحریری ہدایت نامہ بھیجا گیا ہے جو انہیں موصول ہوگیا ہے۔

واضح رہے احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نوازشریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے فوری طور پر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا جب کہ چیئرمین نیب نے بھی دونوں کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کی منظوری دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں