عرفان خان اپنی زندگی سے مایوس ہوگئے

کبھی کبھی لگتا ہے کہ میں کچھ ماہ میں مرنے والا ہوں، عرفان خان


ویب ڈیسک August 03, 2018
زندگی مجھے جینے کا راستہ دے رہی ہے، عرفان خان - فوٹو:فائل

کینسر کے مرض میں مبتلا نامور بالی ووڈ اداکار عرفان خان نے کہا کہ انہیں کبھی کبھی ایسا لگتا ہے کہ لوگوں کو بتاؤں مجھے یہ بیماری لاحق ہے اور میں کچھ ماہ میں مرسکتا ہوں.

بھارتی فلم انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار عرفان خان نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی بیماری میں مبتلا ہیں جسے عموماً آنتوں کا کینسر کہا جاتا ہے اور وہ علاج کے غرض سے آج کل لندن میں ہی موجود ہیں جہاں ان کی صحت میں بہتری بھی آئی ہے تاہم خود عرفان خان کا کہنا ہے کہ انہیں کبھی کبھی لگتا ہے کہ لوگوں کو اپنی بیماری سے متعلق بتاؤں، مجھے یہ بیماری لاحق ہے اور میں کچھ ماہ میں مرسکتا ہوں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :عرفان خان آنتوں کے کینسر میں مبتلا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں عرفان خان نے اپنے بیماری کے حوالے سے بتایا ہے کہ میری کیمو تھراپی کے کُل 6 سیشن ہیں جس میں سے چوتھا سیشن مکمل ہوچکا ہے جب کہ چھاٹا سیشن مکمل ہونے کے بعد اس کا نتیجہ دیکھیں گے کہ یہ مجھے کہاں لے کر جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :عرفان کی تصویر نے خراب صحت سے متعلق قیاس آرائیوں کا خاتمہ کردیا

عرفان خان نے کہا کہ کسی بھی انسان کی زندگی کی کوئی گارنٹی نہیں ہے جب کہ میرا دماغ ہمیشہ مجھ سے کہتا ہے کہ مجھے یہ بیماری ہے اور میں کچھ مہینوں میں یا ایک دو سال میں مرسکتا ہوں، یا پھر میں اپنے دماغ سے یہ باتیں خارج کرکے اس طرح جی سکتا ہوں جس طرح زندگی مجھے جینے کا موقع دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں ہر وقت منصوبہ بندی کررہے ہوتے ہیں لیکن ہمیں نہیں پتہ ہوتا کہ آخر میں کیا ہونے والا ہے لہذا میں نے اب سوچنا چھوڑ دیا ہے اور نہ ہی کسی فلم کا اسکرپٹ پڑھ رہا ہوں۔

واضح رہے عرفان خان کو بالی ووڈ انڈسٹری میں جاندار اداکاری پر پدماشری، نیشنل اور فلم فیئر سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے جب کہ وہ ہالی ووڈ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں