افغان کمانڈوز کا طالبان کی نجی جیل کے خلاف آپریشن61 قیدی رہا

آپریشن میں دو جنگجو مارے گئے جب کہ 7 طالبان ارکان کو گرفتار کرلیا گیا


ویب ڈیسک August 03, 2018
آپریشن میں دو جنگجو مارے گئے جب کہ 7 طالبان ارکان کو گرفتار کرلیا گیا (فوٹو: بشکریہ طلوع نیوز)

FAISALABAD: افغان کمانڈوز نے صوبہ ہلمند میں طالبان کی غیر قانونی جیل پر چھاپہ مار کر 61 قیدیوں کو رہا کرالیا۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان فوجی کمانڈوز نے صوبہ ہلمند میں واقع غیر قانونی جیل کے خلاف جمعرات کی رات کو آپریشن کیا جس میں دو جنگجو مارے گئے جب کہ طالبان کے 7 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا۔

افغان آرمی کی بٹالین سیون کے کمانڈر منیب امیری نے بتایا کہ قیدیوں کو رہائی کے بعد ہلمند میں واقع آرمی کے ہیڈکوارٹر منتقل کردیا گیا ہے آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کا کوئی اہلکار زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ افغان فوج نے گزشتہ ماہ 17 جولائی کو بھی ہلمند کے علاقے موسی کلیٰ میں طالبان کی غیر قانونی جیل سے 58 افراد کو بازیاب کرایا تھا جن میں افغان نیشنل آرمی کے چار اہلکار، 15 پولیس اہلکار اور دو ڈاکٹر شامل تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔