15 سالہ روہت ون ڈے ڈیبیو کرنے والے چوتھے کم عمر ترین کرکٹر

کمسن ترین ڈیبیو کرنے والے پلیئر کا اعزاز پاکستان کے حسن رضا کو حاصل ہے۔


Sports Desk August 04, 2018
کمسن ترین ڈیبیو کرنے والے پلیئر کا اعزاز پاکستان کے حسن رضا کو حاصل ہے۔ فوٹو : فائل

نیپال کے روہت کمار ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے چوتھے کم عمر ترین کرکٹر بن گئے۔

گزشتہ روز نیدر لینڈ کے خلاف میچ میں انھیں میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا تو اس وقت ان کی عمر 15 سال اور335دن تھی۔

یاد رہے کہ کمسن ترین ڈیبیو کرنے والے پلیئر کا اعزاز پاکستان کے حسن رضا کو حاصل ہے، انھوں نے1996 میں زمبابوے کے خلاف میچ میں ون ڈے کیریئر کا آغاز کیا تو عمر صرف 14 سال اور 233 دن تھی۔

کینیا کے گردیپ سنگھ نے 15 سال 258 دن کی عمر میں ڈیبیو کیا تھا، کینیڈین نتیش کمار نے 15 سال اور 273 دن کی عمر میں کیریئر کا پہلا میچ کھیلا، عاقب جاوید اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں، انھوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ایڈیلیڈ میں 1988 میں کھیلے جانے والے میچ میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز پایا تو عمر صرف 16 سال 127 دن تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں