انٹرنیشنل ہاکی پاکستان کو 14 سال بعد میزبانی مل گئی
6 ملکی ایونٹ میں اومان، بنگلہ دیش، ترکی، قازقستان، چین اور سری لنکا شریک ہوں گے۔
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن پاکستان پر مہربان ہوگئی، 14سال کے طویل عرصے کے بعد انٹرنیشنل ایونٹ ''ہاکی اوپن سیریز'' کی میزبانی سونپ دی۔
ہاکی کے حلقوں سے خوشخبری آگئی، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے 14سال کے عرصے کے بعد پاکستان کو انٹرنیشنل ایونٹ ہاکی اوپن سیریز کی میزبانی سونپ دی ہے۔ 22 ستمبر سے 30 ستمبر تک لاہور میں شیڈول ہاکی اوپن سیریز میں اومان، بنگلہ دیش، ترکی، قازقستان، چین اور سری لنکا کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔
یاد رہے کہ 2004 میں پاکستان نے آخری بار چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کی تھی۔ ذرائع کے مطابق گو پاکستان ٹیم کا شمار دنیا کی ہائی پروفائل ٹیموں میں ہوتا ہے اس لیے گرین شرٹس کو ایونٹ کا حصہ نہیں بنایا گیا، پی ایچ ایف حکام اپنے طور پر کوشش کر رہے ہیں کہ ہاکی اوپن سیریز میں پاکستان کی جونیئر ٹیم کو ایونٹ کا حصہ بنایا جائے، اس حوالے سے فیڈریشن عہدیدار ایف آئی ایچ سے باقاعدہ رابطے میں ہیں۔
ہاکی اوپن سیریز کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن اور ڈائریکٹر ڈومیسٹک اینڈ گیم ڈیولپمنٹ نوید عالم کے مطابق طویل عرصے کے بعد ایف آئی ایچ کی میزبانی پاکستان کو ملنا خوشی کی بات ہے۔ جس کا سہرا ایشین ہاکی فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طیب اکرام اور پی ایچ ایف حکام کو جاتا ہے۔
ایکسپریس سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد سے نہ صرف پاکستان کے سونے گراؤنڈز آباد ہوں گے بلکہ شائقین کو بھی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔سابق اولمپئن کا کہنا تھا کہ پاک آرمی کے کامیاب ضرب عضب اور ردالفساد آپریشنز کے بعد پاکستان ہر حوالے سے محفوظ ملک ہے، کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے تمام تر انتطامات کیے جائیں گے، غیر ملکی پلیئرز کی رہائش کیلیے صوبائی دارالحکومت کے تین، چار بڑے ہوٹلز کے آپشنز موجود ہیں۔
ایک سوال پر نوید عالم نے کہاکہ ایونٹ ایف آئی ایچ کا ہے،اخراجات میڈیا رائٹس اور ملٹی نیشنل کمپنیوں سے پورے کیے جائیں گے، علاوہ ازیں ایف آئی ایچ ، اے ایچ ایف کے ساتھ بھی معاہدہ کیا جائیگا، اس معاہدے کی رو سے منافع کی رقم تقسیم کی جائے گی۔ ایک اور سوال پر نوید عالم نے کہا کہ ایونٹ کی افتتاحی تقریب کیلیے وزیر اعلیٰ پنجاب جبکہ اختتامی تقریب میں وزیر اعظم کو مدعو کرنے کی تجویز ہے۔