ایبٹ آباد میں وین کھائی میں جا گری ایک خاندان کے 5 افراد جاں بحق

مرنے والوں میں ڈرائیورنصیر، شعیب، شہزاد،ارسلان اورعائشہ شامل ہیں جن کا تعلق ایک خاندان سے ہے۔


خبر ایجنسی August 04, 2018
مرنے والوں میں ڈرائیورنصیر، شعیب، شہزاد،ارسلان اورعائشہ شامل ہیں جن کا تعلق ایک خاندان سے ہے۔ فوٹو: فائل

لاری بنوٹا کے قریب وین گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بدقسمت خاندان راولپنڈی سے ٹھنڈیانی سیر و تفریح کی غرض سے جارہاتھا کہ لاری بنوٹا کے قریب ان کی وین بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جن کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں ڈرائیورنصیر، شعیب، شہزاد،ارسلان اورعائشہ شامل ہیں جن کا تعلق ایک خاندان سے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں